Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ادارہ زبان و ادبیات اردو میں پہلا ایم۔فل ریسرچ سیمینار

ادارہ زبان و ادبیات اردو میں پہلا ایم۔فل ریسرچ سیمینار


ادارہ زبان و ادبیات اردو میں پہلا ایم فل اسکالرز ریسرچ سیمینار بعنوان "اردو تحقیق: اکیسویں صدی میں" منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کی اور ڈاکٹر ساجد صدیق نظامی اور مشتاق احمد صاحب بطور مہمان شریک ہوئے۔
سیمینار میں تلاوت ایم فل سے عطیہ امانت نے کی اور نعت جشن عباس نے پڑھی۔ نظامت کے فرائض ایم فل اسکالر ضیغم عباس گوندل نے ادا کیئے۔ سیمینار میں ایم فل اردو کے اسکالرز محمد ضیاءالحسن، محمد احسان جنجوعہ، مشاہد حسین ہاشمی اور تسمیہ الیاس نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کیئے اور اکیسویں صدی میں طلبا و طالبات کی تحقیق میں دلچسپی بڑھانے کے لیے چند تجاویز پیش کی گئیں۔ جن میں ہر سال بہترین مقالے پر گولڈ میڈل، تعریفی سند اور بہترین مقالے کی اشاعت کا اہتمام قابل توجہ ہیں۔
آخر میں ڈاکٹر ساجد صدیق نے اس سیمینار کو منفرد اور اہم قرار دیتے ہوئے ایم فل اسکالرز اور ڈائریکٹر ادارہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی کاوشوں کو سراہا۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اسکالرز کے پہلے سیمینار پر انہیں مبارک باد دی اور تحقیق میں طلبا کی دلچسپی بڑھانے کے لیے اس طرح کے اقدامات کے فروغ کا اعادہ کیا اور طلبا و طالبات سے کئی یادیں شیئر کیں اور ایم فل اردو کے کلاس ورک کے اختتام پر تمام اسکالرز کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔