Admission |  Quick Links |  Info Desk |  Site Map |  Careers |  FAQs |  Contact Us |  Donate | 

افتتاحی تقریب برائے نئے طلباء و طالبات‎

افتتاحی تقریب برائے نئے طلباء و طالبات‎

مورخہ 12 ستمبر 2025 کو شعبہ باٹنی، یونیورسٹی آف دی پنجاب میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے سلسلے میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ڈائریکٹر باٹنی (پروفیسرڈاکٹر شکیل احمد)،اساتذہ کرام، آفس اسٹاف اور نئے داخل ہونے والے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد طلباء و طالبات کو خوش آمدید کہا گیا۔ ڈائریکٹر باٹنی (پروفیسرڈاکٹر شکیل احمد) نے اپنے خطاب میں طلباء کو یونیورسٹی کے علمی و تحقیقی سفر،نمایاں کامیابیوں اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے طلباء کو محنت، لگن اور مثبت رویے کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کی۔
تقریب میں اساتذہ کرام نے بھی طلباء کو رہنمائی فراہم کی اور انہیں یونیورسٹی کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں سے روشناس کرایا۔ مزید برآں، آفس اسٹاف نے نئے طلباء کو انتظامی امور اور سہولیات کے بارے میں آگاہی دی۔
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کی تواضع چائے سے کی گئی۔ اس موقع پر دوستانہ ماحول میں طلباء کو اپنے اساتذہ اور ہم جماعتوں کے ساتھ تبادلہ خیال کا موقع بھی ملا۔