Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ڈیجیٹل دورکا نوجوان ارتکازتوجہ سے محروم ہے - کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسرکی ادارہئ تالیف وترجمہ میں آمد

ڈیجیٹل دورکا نوجوان ارتکازتوجہ سے محروم ہے - کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسرکی ادارہئ تالیف وترجمہ میں آمد


امریکہ کی کولمبیایونی ورسٹی میں تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹرمنان احمد آصف نے ادارہ تالیف وترجمہ کا دورہ کیا انھوں نے ادارے کے دفترمیں ڈائریکٹرادارہ اور نوجوان نسل کے نمائندوں سے ملاقات کی۔انھوں نے امریکی اور پاکستانی نوجوانوں کا تقابل کرتے ہوئے بتایاکہ فسٹ ورڈ اور تھرڈ ورڈ کے نوجوانوں کے رویوں میں بہت مشابہت پائی جاتی ہے۔ڈیجیٹل دورکا نوجوان بے شمار سہولیات سے مستفیدہونے کے باوجود ارتکازتوجہ سے محروم ہے۔انھوں نے کتاب کے ساتھ نوجوان نسل کے، ٹوٹتے ہوئے رشتے پردکھ کا اظہارکیااور ٹھوس علمی تحقیق کے لیے کتاب کی روایتی شکل کی اہمیت پرزوردیا۔ڈاکٹرمنان احمدآصف کولمبیایونی ورسٹی میں تاریخ کے ممتازاساتذہ میں شمارہوتے ہیں وہ برصغیر سے متعلق متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔انھوں نے علمی تحقیق کے فروغ نیزتراجم کی اشاعت اور نسل نومیں کتاب سے محبت کے لیے ادارہ تالیف وترجمہ کی مساعی کو سراہا۔ڈائریکٹرادارہ نے ان کی خدمت میں ادارے کی نئی کتاب”اکبربنام اقبال“ پیش کی۔انھوں نے اکبربنام اقبال کوادارے کی اہم ترین کتاب قراردیا۔